حیدرآباد۔9۔مئی(اعتماد نیوز) محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید 48گھنٹوں تک
بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی۔ریاست میں مشرقی وسطی مانسونی ہواؤں کے چلنے
کی وجہ سے مزید دو دن تک تلنگانہ اور رائلسیما کے کئی
اضلاع میں ‘ اور
کوستا آندھرا کے بعض اضلاع میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ماہرین نے
کسانوں کو کھیتوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح بارش کی وجہ
سے ریاست میں ایک اور بار فصلوں کی تباہی بھی ہو سکتی ہے۔